ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف کا دشمن قوتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کا عزم

اسلام آباد(پی پی آئی) بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج (منگل کو)جنوبی وزیرستان میں وانا کے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاک فوج کے سربراہ نے شرپسندوں کی طرف سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں اور غیر معمولی عزم کو سراہا۔انہوں نے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دلی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے فرائض کی ادائیگی میں بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً خیبرپختونخوا پولیس کو اپنی استعداد کار میں اضافے کیلئے مستقل حمایت اور تکنیکی معاونت کی فراہمی جاری رکھے گی۔سید عاصم منیر نے امن کے قیام اور جنوبی وزیرستان کے ترقیاتی منصوبے کے تحت مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے میں خیبرپختونخوا کے عوام کے اہم کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج خیبرپختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔