ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے مداخلت کی اپیل

سرینگر )پی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی منظورشدہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرائے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے اور کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی بھارت کی کوششوں کی مذمت کی۔ترجمان نے خبردار کیا کہ عالمی ادارے کی جانب سے مزید بے عملی مودی حکومت کی بربریت کو مزید ہوا دے گی اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل و غارت میں اضافے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر ہے۔انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ مودی اور بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچائے۔دریں اثناء غیر ملکی سفارت کاروں کے مجوزہ دورے کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے اس دورے کا اہتمام کر رہی ہے۔