ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھوڑ دیا،: شاہد خاقان عباسی

مری  (پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان  عباسی نے کہا ہے کہ  نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو چھوڑ دیا،ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے، قاضی فائز عیسیٰ صاحب کو فی الفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔ مری پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ  ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے،  ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملک میں آئینی ترمیم ہو رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے۔پی پی آئی کے مطابق     سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا لیکن کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ عوام کے مینڈیٹ کو بھی چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو چھوڑ دیا،  عمران خان کرپشن ختم کرنے آئے تھے لیکن آج کرپشن دس گنا بڑھ چکی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  موجودہ حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔