کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا مشرقی بائی پاس کے علاقے بارکزئی ٹاؤن کے قریب ہوا جس میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق   ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاون عابد جدون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو 2 سے ڈھائی کلو کے برابر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے خالق شہید پولیس تھانے کی پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جبکہ دھماکے کی زد آنیوالے راہگیروں سمیت مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس، ایف سی اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔