شکاگو (پی پی آئی) ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی میوزک ڈاکومینٹری فلم ’سانگز آف دی صوفی‘ نے بہترین ڈاکومینٹری آڈینس چوائس ایوارڈ جیت لیا۔اس ڈاکومینٹری میں قوال گھرانوں، شائقین، عقیدت مندوں اور میوزک اسکالرز کے ذریعے کلاسیکل قوالی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر جگر شاہ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس ڈاکومینٹری نے ہمارے فیسٹیول میں کامیابی حاصل کی۔ڈاکو مینٹری کے ہدایت کار شاہ رخ وحید اورپروڈیوسر کامران انور کا کہنا تھا کہ ہم ججوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس فلم کوسراہاہے۔
Next Post
11 ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا شیان میں آغاز، قدیم چینی دارالحکومت کی منفرد خوبصورتی کی نمائش
Wed Sep 25 , 2024
شیآن، چین، 25 ستمبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 11ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 21 ستمبر کو شمال مغربی چین کے صوبہ شانسی کے شہر شیان میں تانگ پیراڈائز کے عظیم الشان مقام پر شروع ہوا۔ پانچ دن کے دوران دنیا بھر سے فلموں کے شوقین افراد کو روشنی اور سائے کی ایک […]
