کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے:راجہ امجد

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے،وزیراعظم سے تاجروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورگیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کر دیا۔مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ امجد خان صدر گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے گیسٹ ہاؤسز کو کم سے کم نرخ دیے گئے ہیں۔راجہ امجد خان نے کہا کہ سیلزٹیکس کے نفاذسے وادی نیلم میں سیاحتی سرگرمیاں محدود ہو جائیں گی،سیاحت کے فروغ کے لئے وادی نیلم کو ٹیکس فری زون قراردیاجائے۔مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ 28ستمبر تک وزیر اعظم نیلم کی سیاحت کو ٹیکس فری زون کا نوٹیفکیشن جاری کریں،صدر گیس ہاؤس کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن کے بعد سیاحتی مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق  عبدالرشید خان صدر انجمن تاجران نیلم نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی انجمن تاجران گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے مطالبے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے نیلم کی سیاحت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،صدر انجمن تاجران نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی پالیسی سے گریز کریں۔