کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد کچہری کے سامنے فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جاں بحق

ا اسلام آباد (پی پی آئی)    اسلام آباد کچہری کے سامنے فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جی 11 سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق   ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس نے میت کو ہسپتال منتقل کردیا، انسپکٹر جنرل اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں زخمی شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا، مرنے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں، ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔