کشمور(پی پی آئی) پولیس نے تھانہ کشمور اور گیہلپور کی حدود میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،۔ ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے مطابق، آپریشن میں تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیموں سمیت بکتربند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا ہے تاکہ ان سے چار سالہ مغوی بچے محمد علی پٹھان کی بازیابی کی مزید تفتیش کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، سرچ آپریشن کے دوران بغیر نمبر پلیٹ اور لاوارث موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے کر ویریفیکیشن کے لیے تھانے بھیجا گیا ہے۔ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ڈاکووں کے گھروں اور ٹھکانوں کی گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ کئی ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار بھی کر دیا گیا ہے۔
Next Post
ٹویوٹا گاڑیوں کا اسمبلنگ پلانٹ عارضی طور پر بند
Thu Sep 26 , 2024
کراچی (پی پی آئی)انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈس کمپنی نے تویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی وقت کیلئے بند کر دیا ہے،پلانٹ 26 سے 30 ستمبر کے دوران بند رہے گا،جس […]
