جیکب آباد میں رشتے کے تنازعے پر ماموں اوربھانجے کا قتل

جیکب آباد:جیکب آباد کے علاقے داﺅجھان پور میں دیرینہ تنازعے پر ماموںبھانجاکو قتل کردیاگیا۔داﺅ جہان پور کے قریب تھانہ تاجو دیرو کی حدود چھٹل آباد میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے رشتے پر چلنے والے دیرینہ تنازعے پر داﺅ سے اپنے گھر تھارو خان کھوسہ جانے والے دو افراد ماموں55سالہ مٹھار علی عرف ٹھارو خان اور30سالہ بھانجا محمد ایوب کو قتل کر کے فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کھوسہ قبائل کے دو گروپوں میں 2010سے رشتے کے تنازعے پر تصادم چل رہا ہے جس پر پہلے بھی مقتول منٹھار علی کھوسہ کے بیٹے کو قتل کیا گیا تھا اور کل منٹھار کو بھانجے ایوب کے ہمراہ قتل کر دیا گیا مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Next Post

یونس خان ورلڈکپ کے بعد انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے

Sat Feb 14 , 2015
لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان انگلش کاﺅنٹی کے 2015سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ یارکشائر نے اعلان کیاکہ یونس خان سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں کلب کی دوبارہ نمائندگی کرنے آئیں گے ،وہ اسے قبل 2007 میں یارکشائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ یارکشائر نے یونس خان کا بیان جاری کیاہے جس میں […]