لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان انگلش کاﺅنٹی کے 2015سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ یارکشائر نے اعلان کیاکہ یونس خان سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں کلب کی دوبارہ نمائندگی کرنے آئیں گے ،وہ اسے قبل 2007 میں یارکشائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ یارکشائر نے یونس خان کا بیان جاری کیاہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ ہیڈنگلے واپسی اور یارکشائر کی جانب سے کھیلنا میرے لیے فخر کی بات ہے،یہ دنیا میں کرکٹ کے بہترین کلبوں میں سے ایک ہے، اور مجھے امیدہے کہ میرے تجربے سے کلب اپنی پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب ہوگا۔یونس خان ورلڈکپ سے فارغ ہونے کے بعد آسٹریلیاسے یارکشائر جائیں گے۔
Next Post
سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
Mon Feb 16 , 2015
روٹرڈیم:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اسٹین واورینکانے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ کو ورلڈٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبرسات واورینکانے بریڈیچ کو فائنل میں 6-4،3-6اور4-6سے زیر کرکے نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں اپنا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔2015میںواورینکا کا یہ دوسراٹائٹل جبکہ اے ٹی پی مقابلوں میں یہ نواں ٹائٹل ہے،واورینکانے گزشتہ ماہ چنائی […]