سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روٹرڈیم:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اسٹین واورینکانے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ کو ورلڈٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبرسات واورینکانے بریڈیچ کو فائنل میں 6-4،3-6اور4-6سے زیر کرکے نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں اپنا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔2015میںواورینکا کا یہ دوسراٹائٹل جبکہ اے ٹی پی مقابلوں میں یہ نواں ٹائٹل ہے،واورینکانے گزشتہ ماہ چنائی اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔واورینکانے اپنی کامیابی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں ٹورنامنٹ کی اہمیت کو جانچنے کے لیے بڑے ناموں کو دیکھتاہوں جس سے ٹورنامنٹ کی اہمیت کی تصدیق ہوتی ہے۔

Next Post

جیمزفلکنر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ سے باہر

Mon Feb 16 , 2015
میلبورن:آسٹریلیا کے آل راﺅنڈر جیمز فلکنرانجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کے دوسرے ٹاکرے سے باہر ہو گئے ہیں۔جیمزفلکنرنے کہاکہ وہ نیٹ میں پریکٹس کررہے ہیں اور کوئی دشواری پیش نہیں آرہی تاہم بنگلہ دیش کے خلاف میچ میںحصہ لینے کوئی امکان نہیں ہے۔فلکنر نیوزی لینڈ کے خلاف28فروری کو آکلینڈ میں ٹیم کا حصہ بننے کے روشن امکانات […]