کراچی(پی پی آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم اتوار26 مئی کو پاکستان پہنچے گی اور قومی والی بال ٹیم کیخلاف 28، 29، 30مئی کو اسلام آباد میں میچز کھیلے گی۔ پی پی آئی کے مطابق چیئرمین والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اس سیریز میں بھی فتح حاصل کرے گی۔