اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے کل بجٹ پیش کریگی

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہو گا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق  کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرے گی۔ اپوزیشن بجٹ میں تنقید برائے تنقید کے بجائے مثبت بات کرے۔