لاہور: شدید مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔فیڈریشن کے پاس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ تک لگانے کے پیسے نہیں، ایونٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطے نے پی ایچ ایف کو ایونٹ کیلئے فنڈز دیئے ہی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ رقم بھی اب تک فیڈریشن کو نہیں ملی۔آئندہ ماہ 13 تاریخ سے شروع ہونے والے اذلان شاہ ایونٹ کیلئے تاحال کیمپ نہیں لگ سکا، فنڈز نہ ملے تو قومی ہاکی ٹیم گھر بیٹھے ٹورنامنٹ دیکھے گی۔
Next Post
ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
Sat Feb 22 , 2014
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا، میگا ایونٹ 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی، کھلاڑیوں کا خون گرمانے کیلئے بنگلہ اور انگلش زبان تھیم سانگ میں شامل کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹی 20 کے 3 منٹ […]
