ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا، میگا ایونٹ 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی، کھلاڑیوں کا خون گرمانے کیلئے بنگلہ اور انگلش زبان تھیم سانگ میں شامل کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹی 20 کے 3 منٹ 41 سیکنڈ کا یہ سانگ انعم بسواس اور رفایت احمد نے لکھا ہے، موسیقی بنگلہ دیش کے مشہور گلوکار و موسیقار فہد المقتدر نے دی ہے، گانے میں 7 گلوکاروں نے آواز میں آواز ملائی ہے۔