اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کردیے

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر ٹیسٹ میچوں میں چھکوں کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں 50 چھکے لگانے والے جنوبی افریقا کے دوسرے اور دنیا کے 28 ویں کھلاڑی بن گئے۔ڈی ویلیئرز سے قبل جنوبی افریقا کی طرف سے جیک کیلس بھی یہ کار نامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے، انہوں نے 96 میچوں میں 100 چھکے لگائے تھے۔ پورٹ الزبتھ میں کینگروز کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویلیئرز نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی انیسویں سنچری ہے اور اسی اننگز میں انہوں نے ایک چھکا لگا کر کیریئر کے 50 چھکے بھی مکمل کئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل بارہ نصف سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویلیئرز نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عبور کیا۔ ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری سکور بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز، بھارت کے گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کا ٹیسٹ میچوں میں مسلسل گیارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

Next Post

بگ تھری سے کرکٹ کا مستقبل تاریک ہوجائے گا : للت مودی

Sat Feb 22 , 2014
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی نے کہا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بگ تھری منصوبہ کرکٹ کو بر باد کر دے گا۔ کرکٹ کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانے والے ہیرو اور بعد ازاں ولن بننے والے للت مودی نے شدید الفاظ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ […]