میلبورن:آسٹریلیا کے آل راﺅنڈر جیمز فلکنرانجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کے دوسرے ٹاکرے سے باہر ہو گئے ہیں۔جیمزفلکنرنے کہاکہ وہ نیٹ میں پریکٹس کررہے ہیں اور کوئی دشواری پیش نہیں آرہی تاہم بنگلہ دیش کے خلاف میچ میںحصہ لینے کوئی امکان نہیں ہے۔فلکنر نیوزی لینڈ کے خلاف28فروری کو آکلینڈ میں ٹیم کا حصہ بننے کے روشن امکانات ہیں۔فلکنر نے ٹیم میں جگہ بننے کے حوالے سے کہاکہ مارش اورمیں دونوں ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے اسے قبل کہاجارہاتھاکہ فلکنر کی واپسی سے آسٹریلوی ٹیم میں آل راﺅنڈروں کی جنگ ہوگی۔آسٹریلیا اپنا دوسرامیچ بنگلہ دیش کے خلاف گابامیں28فروری کوکھیلے گا۔
Next Post
ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے بولر جان مونی پر میچ فیس کا30فی صد جرمانہ
Mon Feb 16 , 2015
دبئی:آئی سی سی نے ویسٹ انڈیزکے آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی اورآئرلینڈ کے بولرجان مونی کو میچ کے دوران نا ز یبا الفاظ استعمال کرنے میچ فیس کا 30فی صدجرمانہ کردیا۔ ویسٹ انڈیز اورآئرلینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے گروپ میچ کی پہلی اننگزکے34 ویںاوور میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین ڈیرن سیمی نے جبکہ میچ کے45اوورمیں فیلڈرکی جانب سے کیچ چھوٹ جانے […]