اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اپنی ریٹائرمنٹ پر یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی دو سال تین ماہ سیکرٹری دفاع کے عہدے پر رہیں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو 31دسمبر 2026 تک سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے۔
Next Post
خیبرپختونخوا حکومت کی دہشتگردی کیخلاف خاموشی سوالیہ نشان ہے: فیصل کریم کنڈی
Fri Sep 27 , 2024
پشاور (پی پی آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بس جلسہ، دھرنا اور ناچ گانے کا ہی پتہ ہے، […]
