کاکا میگارا: جاپان کے شہر کاکا میگا را میں جاری ایشین ہاکی چمپیئن شپ میں پاکستان آج ملائیشیا کے مدمقابل ہو گا ۔ ابتدائی دو میچوں میںکامیابی کے بعد قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی ، دیگر میچوں میں میزبان جاپان کی ٹیم چین کا جبکہ بھارت عمان کے مدمقابل ہو گا ، رویتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سات نومبر کوٹکرائیں گی ، قومی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے میچوںمیں عمان کو آٹھ صفر اور چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گو ل سے شکست دی ہے ۔