مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریاض کی شاہ سعود یونیورسٹی میں میں بین الاقوامی کتب میلہ شروع

 ریاض (پی پی آئی)ریاض میں بین الاقوامی کتب میلہ شاہ سعود یونیورسٹی میں شروع ہوگیاجو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ میلے میں متعدد پویلین قائم کیے گئے ہیں جن میں سعودی تاریخ،اسلامی معلومات اور برادر اسلامی ملکوں بشمول پاکستان سے متعلق وافر لٹریچر موجود ہے۔۔

 کتب میلے میں ’کیمل ائیر‘ 2024 کے حوالے سے بھی خصوصی پویلین قائم کیا گیا جہاں عرب ثقافت پر مبنی کتب اور اونٹوں کے حوالے سے تصاویر وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں۔بچوں کی دلچسپی کیلیے بھی میلے میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے مختلف نوعیت کی کہانیوں اور تصاویر پر مبنی کتابیں رکھی گئی ہیں کتب میلے میں شاہ عبدالعزیز لائیبریری کے پویلین میں مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ لٹریچر شائقین کے لیے فراہم کیا گیا ہے جن میں عرب تہذیب وثقافت پر مشتمل کتب شامل ہیں۔امسال میلے میں سب سے منفرد چیز مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹس ہیں جو مختلف زبانوں میں وہاں آنے والوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔