‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر وزیرستان میں حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

وزیرستان  (پی پی آئی)وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر  حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ایم آئی،8 ہیلی کاپٹر کو انجن فیل ہونیکی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹ سمیت 14 مسافر سوار تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کررہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ کے قریب گرکرتباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا۔ حادثے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہْوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین  سے ٹکرا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔