‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی

کراچی (پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمد سالانہ 41.64 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا درآمدی بل 17 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال اگست میں 47 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کا درآمدی بل 29 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں سونا 10 کلو کم درآمد کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال 2 ماہ میں سونے کا درآمدی بل 39 لاکھ 38 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 77 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 20 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔