‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں نے کہا تھا حکومت پی ٹی آئی کو جلسہ خود بنا کر دے گی، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک دوست نے پوچھا پی ٹی آئی کا جلسہ کیسا ہوگا میں نے کہا تھا حکومت جلسہ بناکر دے گی۔ میں اسلام آباد سے آیا ہوں سارا اسلام آباد بند تھا، مری راولپنڈی روڈ بند ہے، یہ کون سی سوچ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ستمبر میں دو قانون پاس ہوئے پہلا قانون جلسہ نہیں کرنے دینا ہے۔ جو آج قانون بنارہے ہیں اسی کے تحت اندر ہوں گے، نیب کے قانون کو ہم نے نہیں چھیڑا اندر ہوئے، آج بانی پی ٹی آئی اندر ہیں، پی پی آئی کے مطابق شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف کے پاس خاموشی کی آپشن نہیں ہے، ان کی دوجگہ حکومت ہے تیسری جگہ ساتھ ہیں، اگر میاں نواز شریف خاموش ہیں تو فیصلے ان کے چل رہے ہیں، آج اگر نوازشریف خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، الیکشن مسئلے کا حل نہیں رہا الیکشن چوری کرلیئے جاتے ہیں۔ اس ملک کی لیڈر شپ کا امتحان ہے کہ ملک چلانا ہے کہ نہیں چلانا۔