پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کی آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار29ستمبر کو امراض قلب کی آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ورک شاپ، سیمینار ٓور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق ماہر صحت ڈاکٹر شاہد سمیع کا کہنا ہے کہ دل کے امراض کی وجوہات میں کولیسٹرول کا بڑھنا، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا‘ تمباکو نوشی، ذیابیطس، مضر صحت خوراک اور غیر متحرک طرز زندگی شامل ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 30منٹ کی ورزش‘ چہل قدمی‘ ذہنی دباؤ سے بچاؤ‘ تمباکو نوشی ترک‘ پھلوں سبزیوں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیراورفلسطین پربھرپورمؤقف پیش کیا،وزیراعظم

Sun Sep 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر مسائل پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے پیش کیا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہبازشریف نے کہا کہ انہوں […]