اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میمن برادری دنیا کے بے شمار ممالک بشمول پاکستان میں مختلف سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے،کامران

کراچی(پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان کے وژن میں صنعت کاروں، تاجروں اور کاروباری افراد کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، اور ترقی کے اس سفر میں میمن برادری سے تعلق رکھنے والے صنعت کار، تاجر اور کاروباری حضرات سرفہرست ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بین الاقوامی میمن ٹو میمن بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین، معروف صنعت کاروں، تاجر اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صنعت کار، تاجر اور دیگر کاروباری طبقہ کا قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، دنیا بھر سے ممتاز میمن تاجر برادری کو کانفرنس میں اکٹھاکرنے کے اس اقدام پر ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میمن برادری دنیا کے بے شمار ممالک بشمول پاکستان میں مختلف سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے، خصوصاً تعلیم، صحت اور دیگر سماجی کاموں میں میمن برادری کا ایک بہت بڑا حصہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کی وساطت سے آئے ہوئے تمام سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

بعد ازاں گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میمن کمیونٹی نہیں ہوتی تو پاکستان کب کا پیچھے چلا گیا ہوتا، قومی معیشت کی ترقی میں میمن کمیونٹی کا بہت اہم کردار ہے۔ہمیں اپنی معیشت کو دنیا کے سامنے بہتر طریقے سے پیش کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں جرائم ہوتے ہیں کراچی میں بھی ہوتے ہیں مگر جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دے رہی ہے جسے مزید بہتر بنانا کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردرا بھی ادا کرنا ہوگا، انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی بزنس مینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیرون ملک میں رہتے ہوئے ملک کے لیے بہترین سفارت کاری کریں، پاکستان آنے کے خواہش مند سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں کیونکہ جب تک لوگ یہاں آئیں گے نہیں تو مطمئن کیسے ہوں گے، ہمیں پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ان کی پہلی چوائز بنانا ہے، ایک اور سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ معیشت سے متعلق بہت سارے معاملات ایسے ہیں جو جلد ٹھیک ہونے جا رہے ہیں، آئی پی پیز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بہت کما لیا اب ملک اور عوام کے لیے کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ آخر میں گورنر سندھ نے عقیل کریم ڈیڈی سمیت بیرون ممالک اور مقامی بزنس مینز میں شیلڈ بھی تقسیم کی۔