اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سانحہ پنجگور انتہائی افسوسناک، جتنی مذمت کی جائے کم:وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم شہریوں کو ورغلایا جاتا ہے، ریاست باربار ماں کا کردار ادا کررہی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہماری بچیوں کو صرف ڈالر کی خاطر جنگ کے ایندھن میں دھکیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پنجگور کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے سوال کیا کہ پنجابیوں کو مار کر کیسے بلوچستان آزاد کیا جاسکتا ہے؟۔پی پی آئی کے مطابق    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنا افسوسناک ہے، ریاست بار بار ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان کے حقوق کی بات آئین میں واضح ہے،ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے اور مجبور نہ کیا جائے کہ ہم وہ کام شروع کردیں جس سے عام شہریوں کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا ہم ہمیشہ سے بلوچستان میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کرتے آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو ختم کیا جائے