لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پو رپشاورہائیکورٹ  میں طلب

پشاور(پی پی آئی))پشاورہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا،۔پی پی آئی کے مطابق سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کے باوجود مجھے جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے باوجود کیسے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے، وزیر اعلیٰ کو بلائیں میں بیٹھا ہوں اس کیس کا اب فیصلہ کریں گے۔  ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ  وزیراعلیٰ امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں مصروف ہیں جس پر  چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ آ پ کال کر کے پوچھ لیں، آج وقت نہیں تو جمعہ کو پیش ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 سانحہ پنجگور انتہائی افسوسناک، جتنی مذمت کی جائے کم:وزیراعلیٰ بلوچستان

Mon Sep 30 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم شہریوں کو ورغلایا جاتا ہے، ریاست باربار ماں کا کردار ادا کررہی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، […]