اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلم ساز اور مصنفہ روبینہ فیصل کی فلم “بیوپاری” کاکینیڈامیں پریمیئر

 کراچی (پی پی آئی)پاکستانی  نژاد کینیڈین فلم ساز اور مصنفہ روبینہ فیصل کی فلم “بیوپاری” کاکینیڈین سینمامیں پریمیئرہوا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ مقامی افراد نے بھی شرکت کی اورکینیڈامیں اردو فلم سازی کے آغازکو ایک اچھا شگون قراردیا۔پی پی آئی کے مطابق روبینہ فیصل نے کینیڈین سنیما میں اپنی فلم “بیوپاری” کے پریمیئر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا فلم بین بہت سمجھدار ہے،وہ نئے اور اچھوتے موضوعات کو پسند کرتا ہے اس لیے ہمیں فلمی شائقین کو کچھ نیا دکھانا ہو گا۔ اْنہوں نے کینیڈا میں اردو فلم بنانے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تارکینِ وطن کی کہانیاں بہت دردناک اور سبق آموز ہیں۔ فلم”بیوپاری”کی کاسٹ میں عمران بخاری،فرح بیگ، سلمان ارشد اور سونیا سیمی شامل ہیں،اس موقع پر اداکاروں کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اردو فلم سازی کا آغاز ایک اچھا شگون ہے اور اس فلم میں کہانی اور کرداروں کے حوالے سے کئی نئے تجربات کیے گئے ہیں۔