امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی

برلن( پی پی آئی)امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی۔ برازیل کے ریناٹو ریزینڈے دوسرے اورفرانس کے ونسنٹ پیلارڈ تیسرے نمبر پر رہے۔جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ایونٹ میں عالمی نمبرتین اوراولمپکس دو ہزار بارہ بی ایم ایکس ایونٹ کے فائنلسٹ امریکی رائیڈر نے مقررہ فاصلہ اعشاریہ چھ تین تین سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ برازیل کے ریناٹو ریزینڈے دوسرے اور فرانس کے ونسنٹ پیلارڈ نے تیسری اور کولمبیا کے کارلس البرٹو نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں چھتیس بی ایم ایکس رائیڈر نے حصہ لیا۔فتح کے بعد امریکی رائیڈر کونور فیلڈ کا کہنا ہے کہ یہ ریس بالکل مختلف تھی اس کے ٹریک پرموجود ہائی اور لو جمپ پراعتماد کے ساتھ کبھی تیز اور کبھی آہستہ جانا تھا جو مجھے بے حد پسند ہے۔

Next Post

جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی

Mon Aug 19 , 2013
برلن( پی پی آئی) جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی۔جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے گروپ میچ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے برنس وِی کی ٹیم کو شکست دی۔ فاتح ٹیم نے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ بروشیا کی […]