پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات، احتجاج پر پابندی

لاہور(پی پی آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں دفعہ 144 کا نفاز کر دیا ہے۔ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت میانوالی میں 7 روز دن کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ 7 اکتوبر تک ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، مظاہرے، دھرنا، جلسہ اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔ فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی دفعہ ایک سو چوالیس دو دن کیلئے نافذ کی گئی ہے۔ میانوالی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے،جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سیشہر میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت میانوالی میں رینجرز کی دو کمپنیاں تین اکتوبر تک تعینات رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، محسن نقوی

Tue Oct 1 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں  جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری […]