ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار اداکریں،رضوان سعید شیخ

اسلام آباد(پی پی آئی)  امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کمیونٹی کی مثبت سرگرمیوں کے لئے پاکستانی سفارتخانے کے دروازے کھلے ہیں اور سفارتخانے کا مکمل انفراسٹرکچر اور افرادی قوت کمیونٹی کے لئے حاضر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارتخانہ واشنگٹن میں منعقدہ اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کو سفارتخانے میں تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے سہولت دی گئی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ اس سلسلے کو مزید بڑھاتے رہیں گے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہمارا تشخص اور ہماری اصل پہچان ہے ہم میں سے کوئی بھی آج یہاں نہ ہوتا اگر پاکستان نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں سکونت اختیار کرنے والا ہر شخص ہمیشہ پاکستانی امریکن کے طور پر جانا جائے گا لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ مادرِ وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام تر وابستگیوں اور ترجیحات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی اور خصوصا معاشی تعلقات کی مضبوطی سے امریکہ میں مقیم پاکستانی براہ راست استفادہ کریں گے۔