اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ دادو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد.میڈیکل کیمپ واہی پنڈی، ڈسٹرکٹ دادو میں منعقد کیا گیامیڈ۔پاک آرمی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز دادو کے ڈاکٹرز نے مقامی مریضوں کا علاج کیا۔میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ بشمول ڈینگی، ملیریا، ہیپاٹائٹس بی اور سی، آنتوں کا بخار، حمل کے ٹیسٹ، یورن RE، بلڈ شوگر اور الٹرا سانڈ کی سہولت میسر تھی۔مریضوں کو بھی مفت ادویات، سپلیمنٹس اور طبی سہولیات مہیا کی گئیں متعدد مریضوں کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ حفظان صحت و ابتدائی طبی امدادی کٹس بھی فراہم کی گئیں۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا خیر مقدم کیا اور مفت علاج و ٹیسٹس کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Next Post
حکومت سندھ نے صوبائی محتسب کی تعیناتی کا اختیار وفاق سے چھین کر غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کیا ہے،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
Wed Oct 2 , 2024
کراچی (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے صوبائی محتسب تعیناتی بل کے خلاف دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس ارباب علی ہاکرو پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی۔پاسبان کی درخواست کی پیروی خرم لاکھانی ایڈووکیٹ […]
