کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی45 کوئٹہ کے پندرہ پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ17 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا،حلقہ سے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی تھی ان کی کامیابی کو جے یو آئی کے عثمان پرکانی نے چیلنج کیا تھا اور الیکشن ٹریبونل نے15 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیا تھا، جس پر اب حلقہ پی بی 45کوئٹہ 8کے پولنگ اسٹیشنوں 2، 5، 6، 8،11، 14،24،26،27، 30،32،33،43، 45اور47میں دوبارہ پولنگ17اکتوبر کو ہوگی۔
Next Post
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور
Fri Oct 4 , 2024
پشاور (پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی،۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست […]
