لاہور (پی پی آئی)لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نادیہ کوا سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے30 موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق نادیہ نے موبائلز جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھے تھے جن کی قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب دوبئی سے ہی آنے والی ایک اور پرواز کے مسافر میاں بیوی سے 37 موبائلز برآمد ہو ئے۔ ارشد اور فریحہ نے موبائلز جسم کے ساتھ لگائے ہوئے تھے۔ تینوں ملزمان کوحکام نے گرفتار کر لیاہے۔