سری نگر(پی پی آئی(وزیر اعظم شہباز شریف غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ اس حوالے سے فیصلہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں کیا گیا۔ اجلاس میں غزہ سمیت فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا شکار نہتے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے پاکستان بھر میں پیر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے حوالے سے یوم یکجہتی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ امیر جماعت اسلامی اور وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے واک آؤٹ کو بھی سراہا۔
Next Post
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے 10ویں رو ذآرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد
Sat Oct 5 , 2024
کراچی(پی پی آئی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے 10ویں رو ذآرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد آرٹ گیلری میں کیاگیا جس کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی، صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس […]
