پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا، قیصر احمد شیخ

اسلام آباد(پی پی آئی)بحری امور کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملائیشیا سمیت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے یہ بات آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان کے بحری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر بات چیت کیلئے سمیت ملائیشیا کی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور بحری امور کی وزارت کے تحت دیگر ادارے درآمد اور برآمدکنندگان کے تحفظات دور کرنے کیلئے تندہی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور کراچی سمیت تمام بندرگاہوں کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے۔ملائیشیا کی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔