شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی

اسلام آباد(پی پی آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارج دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چھ اہلکاروں کی نمازہ جنازہ آج پشاور چھاؤنی میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت اعلی حاضر سروس فوجی اور سول حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں انکے آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائیگا۔شہید ہونے والوں میں لیفیٹننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔ان فوجیوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم اور ارادے کو تقویت دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اساتذہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Sat Oct 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اساتذہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والی پروفیسر ناظمہ طالب، پروفیسر مظفر جمالی اور استاد اکرم […]