نائب وزیراعظم کا وسیع تر قومی مفادات کیلئے اتحاد کی ضرورت پر زور

ٓاسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وسیع تر قومی مفادات کی خاطر چھوٹے سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا پڑے گا۔ایک پریس بیان میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے وقت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ملک کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ایسے وقت میں شروع کیا گیا جب پاکستان اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ احتجاج کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا اور ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔نائب وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی جانب سے کسی خاص ملک کے وزیر خارجہ کو اس کے احتجاج میں شرکت کی دعوت کو اس کی قیادت کی جانب سے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والی سیاسی چال کے طور پر بھی دیکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے گی، وزیرداخلہ

Sun Oct 6 , 2024
ٓاسلام آباد(پی پی آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن اور مستعدی سے نبھائی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر آئی […]