جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کے26مقامات پرچھاپے

جموں (پی پی آئی)بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں 26مقامات پر چھاپے مارے اور ایک شخص کو گرفتار جبکہ متعدد سے پوچھ گچھ کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے ضلع بارہمولہ میں متعدد مقامات پرچھاپے مارے۔ اس نے سانگری کالونی بارہمولہ میں مولوی محمد اقبال بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران کچھ دستاویزات اپنے قبضے میں لیں۔این آئی اے نے ٹنگمرگ کے علاقے ریشی پورہ میں فاروق احمد وانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔این آئی اے نے کہا کہ پلوامہ اور رامبن میں بھی چھاپے مارے گئے اور کئی مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیاگیا ہے۔دریں اثناء این آئی اے نے بھارتی ریاستوں آسام، مہاراشٹر، اتر پردیش اور دہلی میں بھی متعددمقامات پرچھاپے مارے اور شیخ سلطان صلاح الدین ایوبی عرف ایوبی کو گرفتارکیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو این آئی اے کی خصوصی عدالت پٹیالہ ہاؤس، نئی دہلی میں پیش کیا جائے گا۔ این آئی اے نے بھارتی ریاست آسام کے علاقے گولپارہ، مہاراشٹراکے علاقوں اورنگ آباد، جالنا اور مالیگاؤں، اتر پردیش کے علاقوں میرٹھ اور سہارنپور اور دہلی میں چھاپے مارے۔