جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی پیراملٹری کے دو اہلکاروں نے خودکشی کر لی

گوہاٹی(پی پی آئی)بھارت کی دو مختلف ریاستوں آسام اورجھارکھنڈ میں پیراملٹری فورسز کے دو اہلکاروں نے اپنے کیمپوں میں خودکشی کر لی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے جس کی شناخت جادھو اتول ہری کے نام سے ہوئی ہے،شورش زدہ ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے مضافاتی علاقے رانی میں واقع کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بھارتی حکام کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اہلکار اپنے کوارٹر میں خون میں لت پت پایا گیا جس کی رائفل اس کے پہلو میں تھی۔ اس نے خود کو سر میں گولی مارد ی تھی۔ایک اور واقعے میں شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے علاقے لیاکڈ میں قائم کیمپ میں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کا ایک کانسٹیبل جس کی شناخت 24سالہ آکاش کمار کے طور پر ہوئی ہے، پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔چرکنڈا پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر رام جی رے نے بتایاکہ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے کیونکہ اس نے اپنے پیچھے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا تھا۔