نئی دہلی(پی پی آئی)غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے”کے تحت قائم نام نہاد ٹریبونل نے تہاڑ جیل میں نظر بند محمد یاسین ملک کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یو اے پی اے کے تحت معاملات کو نمٹانے والے اور دہلی ہائی کورٹ کی جج جسٹس نینا بنسل کرشنا کی سربراہی میں ٹریبونل نے جے کے ایل ایف پر بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کو مزید پانچ سال کے لیے برقرار رکھاہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے15مارچ 2024کو جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی میں توسیع کر دی تھی۔دہلی ہائی کورٹ کی جج جسٹس نینا بنسل کرشنا کی صدارت میں یو اے پی اے ٹریبونل نے اس فیصلے کو برقرار رکھاہے۔
Next Post
نیشنل کانفرنس کا توہین آمیز بیان پر نرسنگھانند کی گرفتاری کا مطالبہ
Sun Oct 6 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے پیغمبر اسلام? کے خلاف یتی نرسنگھا نند کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں […]
