صحافت کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔ جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافی برادری کا کلیدی کردار ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے وفد سے گفتگو

 کراچی (پی پی آ ئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جیم بنانے اور گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کلاسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی کی قیادت میں 17 رکنی وفد سے گورنر ہا?س میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی اور سیکریٹری نے گورنر سندھ سے جیم اور آئی ٹی کلاسز شروع کرانے کی درخواست کی تھی۔ ملاقات میں جمہوریت کے قیام، استحکام میں صحافت کے کردار سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، خدمت خلق اور معیشت کے استحکام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں نوٹیفکیشن نکلا جو میرے لئے اعزاز ہے، اسی روز اللہ تعالیٰ سے عہد کیا کہ خلق کی بھرپور خدمت کروں گا، انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان جانے سے مجھے عوامی گورنر کا لقب ملا، مجھے عوام کے درمیان جانا بہت اچھا لگتا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مستحقین کے لئے راشن کی تقسیم شروع کی، اب تک 7 لاکھ سے زائد راشن بیگز تقسیم کئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملکی کل آبادی کے 60 فیصد سے زائد نوجوان آبادی کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے، عصر حاضر کے آئی ٹی کے جدید مفت کورسز کرائے جارہے ہیں، اس وقت گورنر ہاو ¿س میں 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کے مفت کورسز کر رہے ہیں، زیر تربیت نوجوان 300 سے 600 ڈالرز ماہانہ کما رہے ہیں، کورسز کی تکمیل کے بعد یہ نوجوان 1200 ڈالرز ماہانہ تک کما سکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ مکمل کرچکے، جلد حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز شروع کرنے جارہے ہیں، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی یہ کورسز شروع کریں گے، صوبہ کو آئی ٹی کا مرکز بنانا میرا مشن ہے۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مستحقین کے لئے مختلف منصوبے جاری ہیں، با صلاحیت نوجوانوں کو کاروباری پرپوزل پلان دیکھ کر قرضہ حسنہ دے رہے ہیں، ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک رقوم فراہم کی جارہی ہے، اسکولوں میں بچوں کو ناشتہ بھی فراہم کر رہے ہیں، خواتین کو سلائی مشینیں دی جارہی ہیں تاکہ یہ کپڑے سی کر اپنے بچوں کی کفالت کر سکیں، لوگوں کو علاج معالجہ کے لئے مالی مدد بھی فراہم کی جاری ہے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 14 اگست اور 6 ستمبر کو تاریخ ساز جشن منایا گیا، گورنر ہاو ¿س کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھول دیئے اب تک 32 لاکھ افراد گورنر ہاو ¿س آچکے ہیں، رمضان المبارک میں عوام کے ساتھ گورنر ہاو ¿س میں افطاری کا اہتمام اور عید الاضحیٰ کے ایام میں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا، جبکہ اسٹریٹ کرائمز متاثرین کو موٹر سائیکل بھی فرام کی جارہی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہا?وس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی آمد پر تمام مسالک و مذاہب کو ایک جگہ جمع کیام گورنر ہاو ¿س کے ذریعہ تمام صنعت کاروں، بزنس مین اور تاجروں کو جوڑا، آئی ٹی طلبائکے لئے گوگل سرٹیفکیشن بھی کرا رہے ہیں، اس کے علاوہ سفارت کاروں سے شاندار مراسم قائم کئے، قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں تاریخ ساز جشن منایا، اور شاہزیب رند کو چیمپئن بننے پر شیلڈ بھی دی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکریٹری نیئر علی نے بتایا کہ نیشنل پریس کلب کے ممبران کی تعداد 3200 ہے، کلب کا کیمپ آفس راولپنڈی میں ہے جبکہ کلب میں خواتین ممبران کی تعداد 300 ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ضلع گوادر میں یوم اساتذہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

Sun Oct 6 , 2024
کراچی (پی پی آ ئی) ضلع گوادر میں یوم اساتذہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں سکولوں کے اساتذہ کی شرکت۔  سول انتظامیہ کی جانب سے علاقہ معتبرین (مرد و خواتین)، پرنسپلز اور فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی۔گوادرکے تمام سرکاری / پرائیویٹ اسکول بھی شامل شرکا […]