سرینگر(پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں اتوار کو مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ سمیت بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ گلمرگ میں 2سے3 انچ کے درمیان برف جمع ہوئی جبکہ شمالی کشمیر میں گریز کے رازدان پاس میں بھی ہلکی برف باری ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دس دنوں کے لیے پورے خطے میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔ موسم کی پیشن گوئی کرنے والے یک آزادماہر نے بتایاکہ 7اور 8 اکتوبر کوموسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Next Post
مودی کے بھارت میں پیغمبر اسلام?کے خلاف توہین آمیزبیانات ایک معمول بن چکے ہیں
Mon Oct 7 , 2024
اسلا م آباد(پی پی آئی)مودی کے بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز بیانات روز کا معمول بن چکے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں […]
