لاہور(پی پی آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی چمچماتی ٹرافی کی نقاب کشائی کل لاہور کے پولو گراؤنڈ میں ہو گی۔ذرائع کے مطابق تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے، پی پی آئی کے مطابق تمام ٹیموں کے کپتان اور فرنچائز مالکان بھی تقریب کا حصہ ہوں گے، تقریب دن بارہ بجے پولو گراؤنڈ لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہو گا، اس بار ٹرافی کی رونمائی گھوڑوں کے ساتھ منفرد انداز میں کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو گی جس میں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفراور آئمہ بیگ کے ساتھ ساتھ دیگر فنکار بھی پرفارم کریں گے۔
Latest from Blog
فیصل آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ شیر افضل
پشاور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی خبروں
اسلام آباد(پی پی آئی) اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے
کراچی(پی پی آئی) اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کاہفتہ کو 112 واں
اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین
اسلام آباد(پی پی آئی)فواد چوھدری نے 9مئی کے 2اہم مقدمات میں اپنابیان جمع کروادیا،میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(پی پی آئی) خیبرپختونخوا سے تخریب کاری کیلئے اسلحہ کی بڑی کھیپ راولپنڈی شہر سمگل کرنے
پشاور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو
کراچی(پی پی آئی) پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشیکا ہفتہ
اسلام آباد(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس