سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر: مودی حکومت کے ترقی کے دعوے مسترد، بی جے پی سربراہ کو شرمناک شکست کا سامنا

جموں (پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ترقی اور عوام کی ز ندگیوں میں بہتری کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بلند و بانگ دعووؤں کے باوجودمقبوضہ علاقے میں بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا کو اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسمبلی کے حلقے نوشہرہ کی نشست پر رویندر رینا کو نیشنل کانفرنس کے امیدوار سریندر کمار چودھری نے 7ہزار819 ووٹوں کی واضح برتری سے ہرایا۔بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق رویندر رینا کو 27ہزار250ووٹ ملے جبکہ سریندر کمار چودھری نے 35ہزار69ووٹ حاصل کئے۔کشمیر میں بی جے پی سربراہ کی ذلت آمیز شکست سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیری عوام نے بی جے پی اوراسکے کھوکھلے دعوؤں اور نعروں کو مسترد کر دیا ہے۔