اسلام آباد)پی پی آئی) سٹرٹیجک وژن انسٹیٹوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آبا میں د ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کا مقصد عالمی تذویراتی مسائل پر تعمیری مذاکرات اور پاکستان کی پالیسی بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔اعلیٰ سطح کی اس کانفرنس میں نہ صرف پاکستان کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کی عالمی کوششوں کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا بلکہ اس میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے تعمیری تزویراتی مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔