روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جمعہ کوگستاخانہ بیان کے خلاف احتجاج کی اپیل

سرینگرپی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام?کے بارے میں گستاخانہ بیان کے خلاف 11اکتوبرکو نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام اور علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ بھارت میں ہندوتوا جنونیوں کے ہاتھوں توہین مذہب کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کے لیے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے حریت کانفرنس کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے ہندوپجای کے بیان کو دنیا بھر کے مسلمانوں پر حملہ قرار دیا ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اورنفرت انگیزواقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خلاف ایک متحد موقف کی ضرورت پر زور دیا۔