لبنان سے انخلاء کے بعد ستر پاکستانی کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد)پی پی آئی)لبنان سے انخلاء کے بعد ستر پاکستانی شہریوں کو لیکرایک خصوصی پرواز آج صبح کراچی پہنچی۔ائرپورٹ پر سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری،تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا جو سڑک کے ذریعے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے اور ان میں شام سے آنے والے چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ان کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ لبنان سے خوش اسلوبی سے انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آبا میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

Wed Oct 9 , 2024
اسلام آباد)پی پی آئی) سٹرٹیجک وژن انسٹیٹوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آبا میں د ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کا مقصد عالمی تذویراتی مسائل پر […]