وزیر اعظم کا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد)پی پی آئی)  وزیر اعظم شہباز شریف نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 20 اور 21 میں افسران کو ترقی دی جائے گی۔مراسلے کے مطابق تمام سروس گروپس کے افسران کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے، ترقی کے لیے ٹریننگ کورس کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔افسران سے نیب کیسز، این آر او، ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کا پوچھا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Wed Oct 9 , 2024
لاہور)پی پی آئی)  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو ایک ”ناجائز ریاست” قرار دیا جو فلسطینیوں پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کی […]