کوہاٹ)پی پی آئی) کوہاٹ ڈویژن کے علماؤمشائخ اور مدراس کے طلباء نے کوہاٹ گیریژن کا دورہ کیا۔علماؤمشائخ نے امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی،جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکاء سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کی۔